18 جنوری 2015 - 15:42
قندھار میں بم دھماکہ، دو افراد زخمی

افغانستان کے صوبے قندھار میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کو از کم دو افراد زخمی ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ذرائع کے مطابق یہ کار بم دھماکہ، اینومینا بازار میں ہوا۔ابھی تک کسی نے اس کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغانستان کا صوبے قندھار جنوبی علاقے میں واقع ہے جہاں طالبان گروہ سرگرم عمل ہے اور اس گروہ کی جانب سے حکومت افغانستان کے خلاف کاروائیاں انجام پاتی ہیں۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان گروہ کے تئیس افراد نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو افغان سیکیورٹی فورسیز کے سپرد کردیا۔افغانستان کے صوبے بغلان کے ڈی آئی جی پولیس، عبدالرشید بشیر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان گروہ کے یہ افراد، ہتھیار ڈاتے ہوئے محمد اشرف غنی کے امن عمل میں شامل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ابتک طالبان گروہ کے ہزاروں افراد ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲